مون گارڈن کے مکینو ں کو سڑکوں پر بٹھا کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ہے، وسیم اختر
ایم کیوایم مون گارڈن کے متاثرین کے ہمراہ آخری دم تک سیسہ پلائی دیوار کی طرح رہے گی
ایم کیوا یم کے وکلاء نے مون گارڈن کے معاملے پر 18نومبر تک اسٹے آرڈر لیا ہے، مکینوں کو انکے گھر واپس دلوانے کیلئے آخری وقت تک انتھک محنت کریں گے، محفوظ یار خان
ایم کیوا یم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچاج وسیم اختر و صدر لیگل ایڈ کمیٹی محفوظ یار خان و دیگرکا مون گارڈن کا دورہ
کراچی ۔۔۔13نومبر2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پرایم کیوا یم کے وفد نے گلشن اقبال میں واقع مون گارڈن کا دورہ کیا اور مکینوں سے تفصیلی ملاقات کی ۔وفد میں ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر ، لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان،حق پرست رکن اسمبلی اقبال محمد علی، لیگل ایڈ کمیٹی کے اراکین سعید اختر،محترمہ ثروت اسرار ایڈوکیٹ اور لطیف الدین پاشا شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہاکہ نے نے کہا کہ مکینو ں کو سڑکوں پر بٹھا کر چادر اور چار دیواری کا جو تقدس پامال کیا گیا ہے ، مون گارڈن کے مکینوں کو کراچی کا باشندہ ہونے کی سزا دی گئی ہے لیکن کراچی کے رہنے والے بے سہارا نہیں ہیں ایم کیوایم ان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیورا کی طرح کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی اوراس کیس کے اختتام تک یہاں کے مکینوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہونے دیں گے ۔محفو یار خان نے کہاکہ یم کیوا یم کے وکلاء نے مون گارڈن کے معاملے پر 18نومبر تک اسٹے آرڈر لیا ہے اور انشاء اللہ ہم مون گارڈن کے مکینوں کو انکے گھر واپس دلوانے کیلئے آخری وقت تک انتھک محنت کریں گے۔اس موقع پر وفد کے اراکین نے مون گارڈن کے معاملے پر حکم امتنی جاری کرکے مکینوں کی مشکلات کو کافی حد تک کم کیا ہے جس پر ہم عدالت اور معزز جج صاحبان کے شکر گزار ہیں ۔ ملاقات کے دوران متاثرہ مکینوں نے ایم کیو ایم کی جانب سے انکے حقوق کی جدوجہد کرنے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔