Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملازمت سمیت زندگی کے ہرشعبہ میں میرٹ کی بنیاد پر خواتین کو پچاس فیصد حصہ دیا جائے، ایم کیوایم نے منتخب ایوانوں میں قانون سازی کرکے خواتین کی نشستوں میں اضافہ کروایا، ایم کیوایم خواتین کے خلاف ہرقسم کے سیاہ قوانین کا خاتمہ چاہتی ہے ، الطاف حسین


ملازمت سمیت زندگی کے ہرشعبہ میں میرٹ کی بنیاد پر خواتین کو پچاس فیصد حصہ دیا جائے، ایم کیوایم نے منتخب ایوانوں میں قانون سازی کرکے خواتین کی نشستوں میں اضافہ کروایا، ایم کیوایم خواتین کے خلاف ہرقسم کے سیاہ قوانین کا خاتمہ چاہتی ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 11/10/2015
ملازمت سمیت زندگی کے ہرشعبہ میں میرٹ کی بنیاد پر خواتین کو پچاس فیصد حصہ دیا جائے، الطاف حسین
ایم کیوایم نے منتخب ایوانوں میں قانون سازی کرکے خواتین کی نشستوں میں اضافہ کروایا، الطاف حسین
ایم کیوایم خواتین کے خلاف ہرقسم کے سیاہ قوانین کا خاتمہ چاہتی ہے ، الطاف حسین
ایم کیوایم نے خواتین میں شعوری بیداری پھیلاکر ان میں اعتماد پیدا کیا، الطاف حسین
ایم کیوایم کی جدوجہد میں خواتین نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے، الطاف حسین
حیدرآباد آج بھی الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے، الطاف حسین
سندھ دھرتی کسی جاگیردار یا وڈیرے کی جاگیرنہیں بلکہ مظلوم سندھی عوام کی ملکیت ہے ، الطاف حسین
عوام، بلدیاتی انتخابات کو ایم کیوایم کی بقاء وسلامتی کیلئے بڑا چیلنج سمجھ کرانتخابی مہم چلائیں ، الطاف حسین
19، نومبرکو ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کے انتخابی نشان ’’پتنگ‘‘ پر اعتمادکی مہرلگائیں، الطاف حسین
پکا قلعہ حیدرآباد میں ایم کیوایم حیدرآباد شعبہ خواتین کی ذمہ داران اور کارکنان کے اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب
لندن۔۔۔10، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہے کہ ایم کیوایم خواتین کے حقوق کا احترام کرتی ہے اورچاہتی ہے کہ ملازمت سمیت زندگی کے ہرشعبہ میں میرٹ کی بنیاد پر خواتین کو پچاس فیصد حصہ دیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز پکا قلعہ حیدرآباد میں ایم کیوایم حیدرآباد شعبہ خواتین کی ذمہ داران اور کارکنان کے اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں معصوم بچیوں ، اورطالبات سمیت خواتین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی ، سندھ تنظیمی کمیٹی ، حیدرآبادزونل کمیٹی اور شعبہ خواتین کی ارکان بھی موجود تھیں۔ 
اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد میں خواتین نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے اور حق پرستی کی جدوجہد میں حیدرآبادکی ماؤں اوربہنوں کا کردار بھی مثالی ہے ، 19، جون1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کے دوران کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص اور سکھرکی ماؤں بہنوں نے انتہائی جرات اور بہادری کے مظاہرے کیے ، ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور حیدرآبادکے زونل آفس کو بزرگوں کے ساتھ کھولااورریاستی جبروستم کے خلاف میدان عمل میں آکر احتجاج بھی کیا۔پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والی ماؤں بہنوں کو کراچی کے علاقے ریگل چوک پرگھوڑوں کی ٹاپوں تلے روندا بھی گیا۔اسی طرح 26/27 مئی 1990ء میں پیپلزپارٹی کے دورمیں پکا قلعہ آپریشن کیاگیا، پانی ، گیس ، 

بجلی کی سپلائی بند کردی گئی اور پورے علاقے کو محصور کردیا گیا تھا اس وقت حیدرآباد کی بہادر مائیں اور بہنیں اپنے سروں پرقرآن رکھ میدان عمل میں آگئیں ، سرکاری اہلکاروں نے ان پر گولیاں چلاکر متعدد خواتین کو شہید وزخمی کردیا لیکن بہادر خواتین نے کسی بھی ظلم کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایااور اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ ظلم وستم سے خواتین کو حقوق کی جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتاجس پر ایک ایک ماں ، بہن اور بیٹی زبردست خراج تحسین اور سلام تحسین کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں حیدرآباد سے ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کی بہت بڑی اکثریت بلامقابلہ کامیاب ہوچکی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حیدرآباد آج بھی الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور اس شہر کے عوام سے الطاف حسین کی محبت مثالی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم سے قبل خواتین گھرکی چاردیواری میں قید رکھا جاتا تھا ، ظالم وڈیرے اور جاگیردار خواتین کو گھر کی لونڈی سمجھتے تھے لیکن ایم کیوایم نے خواتین میں شعوری بیداری پھیلاکر ان میں اعتماد پیدا کیااور یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم کے جلسوں میں خواتین بلاخوف وخطر بہت بھاری تعداد میں شرکت کرتی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے نوجوان کارکنان کو ہدایت کی کہ خواتین کا کہیں بھی پروگرام ہو تو یہ آپ کا فرض ہے کہ آپ اس وقت تک اپنے گھروں کو نہ جائیں جب تک کہ پروگرام میں شریک ایک ایک ماں بہن ،بخیروعافیت اپنے گھروں کو نہ پہنچ جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے منتخب ایوانوں میں قانون سازی کرکے خواتین کی نشستوں میں اضافہ کروایااور ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے منتخب ایوانوں میں قانون سازی کا عمل جاری رکھیں گے ، ایم کیوایم خواتین کے حقوق کا احترام کرتی ہے ، خواتین کے خلاف ہرقسم کے سیاہ قوانین کا خاتمہ چاہتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملازمت سمیت زندگی کے ہرشعبہ میں میرٹ کی بنیاد پر خواتین کو پچاس فیصد حصہ دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ میں سندھ دھرتی کا بیٹا ہوں اور سندھ دھرتی کسی جاگیردار یا وڈیرے کی جاگیرنہیں بلکہ مظلوم سندھی عوام کی ملکیت ہے ، ہم سندھ دھرتی سے محبت کا حق ادا کریں گے اور سندھ دھرتی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا اپنے اتحاد سے مقابلہ کریں گے ۔ جناب الطاف حسین نے خواتین پرزور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کو ایم کیوایم کی بقاء وسلامتی کیلئے بڑا چیلنج سمجھ کرانتخابی مہم چلائیں ، گھرگھر عوام سے رابطہ کریں اور حق پرست امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کرکے ایم کیوایم کو تاریخ ساز فتح سے ہمکنارکرکے پوری دنیا پر واضح کردیں کہ کوئی بھی زہریلا پروپیگنڈہ اور ظلم وستم حق پرستوں کی تنظیم ایم کیوایم کو ختم نہیں کرسکتا۔ جناب الطاف حسین نے حیدرآباد کے عوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ 19، نومبرکو ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کے انتخابی نشان ’’پتنگ‘‘ پر اعتمادکی مہرلگائیں اورایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔

1/25/2025 1:03:23 PM