گلوبل زیرو ساؤتھ ایشیاء کے نمائندہ وفد کا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کا دورہ
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق اور محترمہ زرین مجید سے ملاقات
کراچی ۔۔۔10، نومبر2015ء
گلوبل زیرو ساؤتھ ایشیاء کے نمائندہ وفد نے گزشتہ روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کا دورہ کیا اورخورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق اور محترمہ زرین مجید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلوبل زیرو ساؤتھ ایشیاء کے وفداور رابطہ کمیٹی کے ارکان کے درمیان دنیا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ دنیا کو ایٹمی اسلحہ سے پاک کرنا انسانیت کی خدمت ہوگی ۔ ملاقات میں ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔