ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا اور رکن رابطہ کمیٹی محترمہ زرین مجید کا لیاقت آباد اور ناظم آباد گلبہار سیکٹرز کے مختلف یونٹوں کا دورہ
رابطہ کمیٹی نے طویل عرصے کے بعد یونٹ آفس کھلنے پر ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباددی
ذمہ داران و کارکنان نے شاہد پاشا کو بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں جاری تیاریوں اور پروگرامز کی تفصیلات اور عوام و کارکنان میں پائے جانے والے جوش و خروش سے آگاہ کیا
ایم کیوایم پرامن سیاسی اورجمہوری جماعت ہے اور اس کے یونٹ آفسوں کی بندش غیر اعلانیہ اور غیر قانونی تھی، شاہد پاشا کی گفتگو
یونٹ آفسوں کے کھلنے سے عوام کے مسائل اور مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھاجائے اور بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں یونٹوں کی سطح پر عوامی رابطہ مہم بھر پور طریقے سے جاری رکھی جائے، شاہد پاشا
یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان نے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں پرجوش نعرے بازی
کی اور اپنے بلند عزم و حوصلے کا اظہار کیا
کراچی ۔۔۔10، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا اور رکن رابطہ کمیٹی محترمہ زرین مجید نے ایم کیوایم لیاقت آباد اور ناظم آباد گلبہار سیکٹرز کے مختلف یونٹوں کا دورہ کیا اور طویل عرصے کے بعد یونٹ آفس کھلنے پر ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ دورے کے موقع پر ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان نے شاہد پاشا کو بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں جاری تیاریوں اور پروگرامز کی تفصیلات اور عوام و کارکنان میں پائے جانے والے جوش و خروش سے آگاہ کیا جس پر شاہد پاشا نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد پاشا نے کہاکہ ایم کیوایم پرامن سیاسی اورجمہوری جماعت ہے اور اس کے یونٹ آفسوں کی بندش غیر اعلانیہ اور غیر قانونی تھی اور اب یونٹ آفسوں کے کھلنے سے عوام کے مسائل اور مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھاجائے اور بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں یونٹوں کی سطح پر عوامی رابطہ مہم بھر پور طریقے سے جاری رکھی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اورنظریئے کی سچائی ہی ہے کہ ایم کیوایم کی عوامی مقبولیت کو تمام تر مظالم اور ظلم و ستم کے ہتھکنڈوں کے باوجود ختم نہیں کیاجاسکا اور بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیوایم کی پرواز کو روکنے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی ۔ اس موقع پر یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان نے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی اور اپنے بلند عزم و حوصلے کا اظہار کرتے کہاکہ جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اورنظریئے کو طاقت کے ذریعے نہیں دبایا جاسکتا ، ہم ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرینگے اور جناب الطا ف حسین کے نظریئے کے مطابق ہی تحریک کے پیغام کو پھیلانے کیلئے اپنا بھرپور کرداراد اکریں گے ۔