جناب الطاف حسین کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر پوری قو م اور کھلاڑیوں کو مبارک باد
کراچی۔۔ ۔۔05نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پرکرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور تمام پاکستانیوں کومبارک باد پیش کی ہے۔ایک تہنیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں2-0سے فتح بہترین ٹیم ورک او رقوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم دس سال بعد آج ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے جس پر پوری قوم کوخوشی ہوئی ہے۔ انہوں امید کا اظہار کیا کہ قومی ٹیم اس ہی طرح اپنی محنت سے کرکٹ کے میدان میں ملک کا نام روشن کرتی رہے گی ۔