خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے پانچ کنٹینروں پر مشتمل کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان جلوزئی کیمپ میں خیبر پختوا پی ڈی ایم اے کے عہدیداران کے حوالے کردیا گیا
امدادی سامان کے کنٹینرز حق پرست سینیٹرز میاں عتیق ، بیرسٹر محمد علی سیف ، حق پرست رکن قومی اسمبلی و ٹرسٹی کے کے ایف خواجہ سہیل منصور اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی و ٹرسٹی کے کے ایف ارشد وہرا نے پی ڈی ایم اے حکام کے حوالے کئے
کروڑوں روپے کے امدادی سامان کے کنٹینروں میں بھاری مقدار میں راشن ، چاول ، دالیں ، گھی ، تیل ، خشک دودھ ، منر ل واٹر ، رضائیاں ، کمبل ، خیمے اور ضروریاتی زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں
ایم کیوایم کا خود چل کر زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان لانے کا عمل قابل تعریف ہے ، حکام پی ڈی ایم اے
کراچی ۔۔۔5، نومبر2015ء