محمود آباد کی جھگیوں میں آتشزدگی سے جھلس کر 5افراد کے زخمی ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
ایم کیوایم نے آتشزدگی سے متاثرین کیلئے محمود آباد میں امدادی کیمپ قائم کردیا
امدادی کیمپ سے متاثرین میں کھانا اور منرل واٹر تقسیم کیاجارہا ہے اور انہیں ضروری علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں
کراچی ۔۔۔5، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے محمود آباد کی جھگیوں میں آتشزدگی کے واقعہ پر گہری تشویش کرتے ہوئے جھلس کر 5افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی گلستان جوہر کی جھگیوں میں آتشزدگی کے باعث متعدد افراد جاں بحق اور جھلس کر زخمی ہوچکے ہیں اور اب محمود آباد کی جھگیوں میں آتشزدگی کا واقعہ نظرا نداز نہیں کیاجاسکتا اور آتشزدگی کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے
ان واقعات کی تحقیقات حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے آتشزدگی کے باعث زخمی افراد سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام محمود آباد میں آتشزدگی سے متاثرہ جھگیوں کے مکینوں کیلئے امدادی کیمپ قائم کردیا گیا ۔ امدادی کیمپ سے متاثرین میں کھانا اور منرل واٹر کی بوتلیں تقسیم کی جارہی ہیں اور انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ امدادی کیمپ سے مستفید ہونے والے آتشزدگی سے متاثرہ نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے امدادی کیمپ کے فی الفور قیام پر قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کااظہار کیا اور ان کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا ئیں کیں ۔