ایم کیوایم کے وفد کی پیپلزپارٹی کے صدر مخدوم امین فہیم کی مقامی اسپتال جاکر عیادت
وفد میں قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمد فاروق ستار، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی شامل تھے
ایم کیوایم کے وفد کا امین فہیم کی علالت پر جناب الطاف حسین کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار، جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی
امین فہیم کی صحت یابی کیلئے خانہ کعبہ میں خصوصی دعا کرائی گئی ہے، ایم کیوایم کے وفد کی امین فہیم کے صاحبزادے سے گفتگو
کراچی ۔۔۔3، نومبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے وفد نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم کی مقامی اسپتال جاکر عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ وفد میں قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر ، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی شامل تھے۔ ایم کیوایم کے وفد نے امین فہیم کی عیادت کے موقع پران کے صاحبزادے اور دیگر اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور امین فہیم کی علالت پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے گہری تشویش کااظہار کیا اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی ۔ایم کیوایم کے وفد نے امین فہیم کے صاحبزادے کو بتایا ہرممکن تعاون کی پیشکش کی اور انہیں بتایا کہ امین فہیم کی صحت یابی کیلئے خانہ کعبہ میں خصوصی دعا کرائی گئی ہے ۔اس موقع پر امین فہیم کے صاحبزادے اور دیگر اہل خانہ نے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کااظہار کیا اور ان کی صحت و تندرستی کیلئے دعا کی ۔
English Viewers