ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا کراچی کے مختلف اضلاع میں زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے لگائے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے کیمپوں کادورہ
شاہدپاشااورمطیع الرحمن نے ضلع وسطی،جنوبی اورشرقی کادورہ کرکے امدادی کیمپوں پرعوام سے سامان وصول کیا
عبدالحسیب اورعبدالقادرخانزادہ نے سرجانی اورقصبہ علی گڑھ میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں کادورہ کیا
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں پرپانچویں روز بھی بڑی تعداد میں امدادی سامان اور غذائی اجناس عطیہ کی گئیں
کراچی ۔۔۔31، اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرواراکین نے کراچی کے مختلف اضلاع میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپوں کادورہ کیااورکیمپوں موجودایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان سے ملاقات کرکے انہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے شاباش دی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرشاہدپاشااوررکن رابطہ کمیٹی مطیع الرحمن نے کراچی کے ضلع وسطی،ضلع جنوبی اورضلع شرقی میں زلزلہ زدگان کی امدادکے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں کادورہ کیااور عوام سے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان اورعطیات وصول کئے اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے زلزلہ متاثرین کیلئے عوام کے مثالی جذبے کو سراہایااور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین اورحق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔زلزلہ متاثرین کیلئے ملک بھر میں لگائے گئے کے کے ایف کے امدادی کیمپوں پرامدادی سامان جمع کروانے مخیر حضرات اور عوام سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست عوام خدمت خلق فاؤنڈیشن پراعتمادرکھتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ ملک میں آنے والے زلزلہ ، طوفان ، قحط سالی اور قدرت آفات میں خدمت خلق فاؤنڈیشن سے ہی تعاون کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں ارکان رابطہ کمیٹی عبدالحسیب اورعبدالقادرخانزادہ نے سرجانی اورقصبہ علی گڑھ میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں کادورہ کیااورامدادی سامان جمع کروانے والے عوام اورمخیرحضرات کاقائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے شکریہ اداکیا۔واضح رہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں پرپانچویں روز بھی مخیر حضرات اورحق پرست عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں امدادی سامان اور غذائی اجناس عطیہ کی گئیں جن میں آٹا،چاول ، دالیں،خشک دودھ ،گھی،تیل،چائے کی پتی، منرل واٹر ، کمبل، لحاف ، بستر ، چادریں ، ٹینٹ ، خیمے اورجان بچانے والی ادویات سمیت بھاری مقدارمیں ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔