قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خواتین کارکنان کیلئے 7، نومبرکی شام عزیزآباد میں حلیم کا اہتمام کیاجائے گا
لندن۔۔۔30، اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے مورخہ 7 ،نومبر 2015ء بروز ہفتہ کی شام لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں حلیم کا اہتمام کیاجائے گا۔ یہ بات جناب الطاف حسین نے نائن زیرو پر ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجتماع میں شریک خواتین کارکنان سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ ہفتہ کی صبح سے حلیم کی تیاری کا سلسلہ شروع کردیں اور شام کو شعبہ خواتین کی تمام کارکنان کو مدعو کریں ۔ جناب الطاف حسین کے اعلان پر شعبہ خواتین کی کارکنان نے زبردست تالیوں کی گونج میں جناب الطاف حسین کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور ان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے جس کا سلسلہ کافی دیرتک جاری رہا۔