Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت کراچی ، اندرون سندھ سمیت صوبہ پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپوں پر امدادی سامان اور غذائی اجناس جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے


خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت کراچی ، اندرون سندھ سمیت صوبہ پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپوں پر امدادی سامان اور غذائی اجناس جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے
 Posted on: 10/28/2015
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت کراچی ، اندرون سندھ سمیت صوبہ پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپوں پر امدادی سامان اور غذائی اجناس جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے 
مخیر حضرات اور عوام کی بڑی تعداد نے دوسرے روز بھی امدادی کیمپوں پر پہنچ کر بڑی تعداد میں امدادی سامان جمع کرایا 
زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے امدادی کیمپوں پر نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین سمیت طالب علموں اور بچوں نے خصوصی طور پر اپنی جیب خرچ کی رقم عطیہ کیں اور امدادی سامان بھی جمع کرایا 
امدادی کیمپوں پربیٹھ کر حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے عوام سے امدادی سامان وصول کیاجبکہ رابطہ کمیٹی کے اراکین پر مشتمل مختلف ٹیموں نے امدادی کیمپوں کا دورہ کرکے سرگرمیوں کا جائزہ لیا 
خدمت خلق فاؤنڈیشن ملک میں آنے والے زلزلہ ، طوفان ، قحط سالی اور قدرتی آفات سمیت دیگر حادثات میں ہمیشہ متحرک اور فعال رہا ہے، امداد جمع کرانے کیلئے کیمپوں پر آنے والے مخیر حضرات اور عوام کے تاثرات
زلزلہ متاثرین ہم وطنوں کی مدد کا جو جذبہ عوام میں دیکھنے میں آرہا ہے وہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی قوم دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے، رابطہ کمیٹی اراکین کی کیمپوں کے دورے کے موقع پر گفتگو 
کراچی ۔۔۔28، اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ملک میں آنے والے زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی بھر پور امداد کیلئے کراچی اور اندرون سندھ سمیت صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں لگائے گئے امدادی کیمپوں پر عوام کی جانب سے امدادی سامان اور غذائی اجناس جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ امدادی کیمپوں کے دوسر ے روز نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور خصوصی طور پر طالب علموں اور بچوں کی بڑی تعداد نے اپنی جیب خرچ کی رقم زلزلہ متاثرین کیلئے عطیہ کی اورزلزلہ متاثرین کیلئے کھانے پینے کی اشیاء سمیت کمبل ، لحاف ، دالیں ، چاول ، تیل ، گھی اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء جمع کرائیں اور زلزلہ متاثرین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ۔کراچی میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے لگائے گئے 40امدادی کیمپوں پر حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے بیٹھ کر عوام سے امدادی سامان وصول کیا جبکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین پر مشتمل مختلف ٹیموں نے امدادی کیمپوں کے دورے کئے اور زلزلہ متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ امدادی کیمپوں پر امداد جمع کرانے کیلئے آنے والے مخیر حضرات اور عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ملک میں آنے والے زلزلہ ، طوفان ، قحط سالی اور قدرتی آفات سمیت دیگر حادثات میں ہمیشہ متحرک اور فعال رہا ہے اور اس ادارے کی فلاحی سرگرمیاں اپنی مثال آپ ہیں ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سیاست میں آنے سے قبل خدمت خلق کے جذبے کے تحت خدمت خلق فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی تھی اور یہی وجہ ہے کہ یہ ادارہ اپنے قیام سے لیکر آج تک دکھی انسانیت بے لوث اور بلاتفریق خدمت کررہا ہے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے عطیات جمع کرانے کیلئے آنے والے مخیرحضرات اور عوام کے جذبے کو سراہایا اور کہاکہ زلزلہ متاثرین ہم وطنوں کی مدد کا جو جذبہ عوام میں دیکھنے میں آرہا ہے وہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی قوم دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور اسی جذبے کو فروغ دیکر ملک و قوم کو بھی ترقی و خوشحالی کی راہ پر دیکھنا چاہتی ہے ۔

1/10/2025 11:02:55 PM