ایم کیوایم یوکے کے سینئراوربزرگ کارکن غلام حسین کے انتقال پرقائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت، ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرڈاکٹرسلیم دانش اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کا بھی بزرگ کارکن غلام حسین کے انتقال پراظہارافسو
لندن ۔۔۔ 27 اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم یوکے کے سینئراوربزرگ کارکن غلام حسین کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ غلام حسین مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے تمام پسماندگان کوصبرجمیل عطاکرے اورمرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ دے ۔ واضح رہے کہ غلام حسین مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے اورلندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت، ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرڈاکٹرسلیم دانش اوریوکے آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے بھی بزرگ کارکن غلام حسین کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیاہے اورمرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔