Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حیدرآباد میں ایم کیوایم کے میئر اور ڈپٹی میئر کی کامیابی یقینی ہے۔ الطاف حسین


حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حیدرآباد میں ایم کیوایم کے میئر اور ڈپٹی میئر کی کامیابی یقینی ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/27/2015
حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حیدرآباد میں ایم کیوایم کے میئر اور ڈپٹی میئر کی کامیابی یقینی ہے۔ الطاف حسین
96 میں سے 22 یونین کونسلوں میں ایم کیوایم کے نامزدکردہ چیئرمین اور وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے
13 یونین کونسلوں پر ایم کیوایم کے پورے پورے پینل کامیاب ہوگئے ہیں
384نشستوں میں سے 198 نشستوں پر ایم کیو ایم کے جنرل کونسلرز بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے
حیدرآباد۔۔۔27 اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ 242 امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کے ساتھ حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے میئر اور ڈپٹی میئرکی میابی یقینی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کے روز پکا قلعہ حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کے اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ حیدرآبادکی میونسپل کارپوریشن 96یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔96یونین کونسلوں میں سے 22 یونین کونسلوں میں ایم کیوایم کے نامزدکردہ چیئرمین اور وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ 13 یونین کونسلوں پرایم کیوایم کے پورے پورے پینل کامیاب ہوگئے ہیں جن میں چیئرمین ، وائس چیئرمین اورجنرل کونسلرزکے امیدوارشامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ حیدرآبادمیں جنرل کونسلروں کی نشستوں کی مجموعی تعداد 384 ہے ۔ 384نشستوں میں سے198 نشستوں پر ایم کیو ایم کے جنرل کونسلرزبھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔ 44چیئرمین اوروائس چیئرمین اور 198جنرل کونسلروں کے ساتھ مجموعی طورپرحیدرآبادسے ایم کیوایم کے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد242 ہوگئی ہے۔242 امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کے ساتھ حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے میئر اور ڈپٹی میئرکی میابی یقینی ہے۔انہوں نے کہاکہ 1987ء میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی کراچی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے میئرڈپٹی میئر بلامقابلہ کامیاب ہوئے تھے ، انشاء اللہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیوایم کے میئرڈپٹی میئرشاندارکامیابی سے ہمکنارہوں گے۔ انہوں نے کامیاب امیدواروں سے کہاکہ ہماراکام آقابننانہیں بلکہ خدمت گاربنناہے، ہمیں ثابت کرناہے کہ ہم اصل میں حق پرست ہی نہیں بلکہ خدمت گارہیں، ہم عوام کے آقا نہیں بلکہ خادم ہیں،ہم جاگیرداراوروڈیرے نہیں ہیں۔ 

1/10/2025 10:49:24 PM