ہم دہشت گرد نہیں امن پسند ہیں اور پورے ملک میں امن چاہتے ہیں۔ الطاف حسین
کرپشن فری سوسائٹی اور انصاف کا نظام چاہتے ہیں۔ الطاف حسین
جو لوگ ایم کیوایم کو دہشت گرد سمجھتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں توفیق دے کہ وہ ایم کیوایم کو ملک کا دشمن سمجھنے کے بجائے اپنا سمجھیں
قومی ادارے اور ایم کیوایم ملکر کڑی سے کڑی آزمائشوں کا سامنا کریں اور مل جل کر ملک کی خدمت کریں
جاگیرداروں اور وڈیروں نے بھٹو خاندان کی شہادت کا بدلہ اقتدار حاصل کرکے اور وولت کما کر لیا ہے
جاگیرداروں اور وڈیروں نے غریب سندھیوں کی کوئی مددکرنے کے بجائے انہیں اپنا غلام بنائے رکھا
میں غریب سندھیوں کو جاگیرداروں اور وڈیروں کے مظالم سے نجات دلانا چاہتا ہوں
غریب و مظلوم سندھی ہاریوں! کراچی سے کشمور تک بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں
میرا پیغام غریبوں کے حقوق کیلئے ہے، مخالفین چاہے کچھ بھی کہیں، یہ میرے پیغام کی سچائی ہے کہ وہ آج ملک بھر میں پھیل رہا ہے
حکومت نے میری تقریر نشرکرنے اور تصویر دکھانے پر پابندی لگادی ہے مجھے اسکی کوئی پروا نہیں، الطاف حسین غریبوں کے دل میں بستا ہے
پکا قلعہ حیدرآباد میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کے اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب
لندن۔۔۔27، اکتوبر2015ء