یوم عاشور کے موقع پر ایم کیوایم اپر پنجاب زون کے تحت راولپنڈی، سینٹرل پنجاب زون کے زیراہتمام لاہور اور جنوبی پنجاب زون کے تحت ملتان میں طبی کیمپ اور سبیلوں کا انعقاد
لاہور۔۔۔25،اکتوبر2015ء
یوم عاشور کے موقع پر صوبہ پنجاب سے نکلنے والے ماتمی ، علم اور ذوالجناح کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور سبیلیں لگائی گئیں جن پر عزادران حسینؓ میں شربت اور ٹھنڈا پانی تقسیم کیا گیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اپر پنجاب زون کے زیرا ہتمام ضلع راولپنڈی کے بنی چوک نزد امام بارگاہ قدیمی پر سبیل لگائی گئی جس سے عزاداران حسین کو جلوس کے اختتام تک شربت اور پانی پلایا جاتا رہا۔ ایم کیوایم سینٹرل پنجاب زون کے زیرا ہتمام ضلع لاہور کے رنگ محل نزد چائنا ہاؤس پر طبی و امدادی کیمپ کا انعقاد کیا گیااور سبیل لگائی گئی ۔ طبی کیمپ پر زخمی عزاداران حسینؓ کی مرہم پٹی کی جاتی رہی اور انہیں ادویات بھی فراہم کی گئیں جبکہ سبیل سے عزاداران حسین کو دودھ ، جوس ، منزل واٹر اورشربت اور ٹھنڈ پانی تقسیم کیا جاتا رہا ۔ اسی طرح ایم کیوایم جنوبی پنجاب زون کے زیراہتمام ضلع ملتان میں ڈیرہ اڈہ چوک پر سبیل لگائی گئی اور عزاداران حسینؓ میں پانی سمیت لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔