جیکب آباد میں قومی شاہراہ پرپارک کے قریب بم دھماکے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہارمذمت
قائد ایم کیوایم کا بم دھماکے کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت متعدد عزارداران کے جاں بحق و زخمی ہونے پر دلی افسوس
۹محرم الحرام کے موقع پرجیکب آبادمیں بم دھماکہ حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی و ناکامی ہے، الطاف حسین
وہ عناصرکسی صورت انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں جو معصوم وبے گناہ لوگو ں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں اور ناحق خون بہارہے ہیں
جاں بحق افراد کے سوگوار لواحقین سے الطا ف حسین کا اظہار تعزیت، زخمیوں کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا
جیکب آباد میں۹محرم الحرام کے جلوس میں خوفناک بم دھماکے کا نوٹس لیاجائے، دھماکے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے، الطاف حسین
لندن: ۔۔۔ 23؍ اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جیکب آبادمیں قومی شاہراہ پرپارک کے قریب ۹محرم الحرام کے جلوس میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوربم دھماکے کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت متعدداعزارداران کے جاں بحق وزخمی ہونے پردلی رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے بم دھماکے کوحکومت اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی نااہلی وناکامی قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ عناصرکسی بھی صورت انسان کہلانے کے مستحق نہیں جومعصوم وبے گناہ لوگو ں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں اورناحق لوگوں کاخون بہارہے ہیں۔انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکیااورانہیں صبرکی تلقین کی ۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے اعزاداران کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ،سوگواران کوصبرجمیل عطاکرے اورزخمیوں کومکمل صحت یابی عطافرمائے۔(آمین) جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ جیکب آبادمیں۹محرم الحرام کے جلوس میں خوفناک بم دھماکے کانوٹس لیاجائے ،دھماکے میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے اورمحرم الحرام کے دوران غفلت کامظاہرہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاکر عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات کیے جائیں۔