ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے وفد کی علامہ فرقان عابدی اور سید حسین رضوی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات
جناب الطاف حسین پاکستان کو مذہبی جنونیت اور انتہاء پسندی سے پاک کرنا چاہتے ہیں ،عارف خان ایڈوکیٹ ،عبد القادر خانزادہ
ایم کیوا یم ملک کی واحد جماعت ہے جس میں ہر طبقے ، مسلک اور عقیدے سے تعلق رکھنے والا فرد شامل ہے،ارکان رابطہ کمیٹی
علمائے کرام کا امن و امان کی کوششیں کرنے پر جناب الطاف حسین اور ایم کیوا یم کو سلام تحسین
کراچی ۔۔۔21اکتوبر2015ء
ایم کیوا یم کی جانب سے محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے رابطہ کمیٹی کے وفد نے علامہ فرقان عابد ی اور سید حسین رضوی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔ وفد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈوکیٹ، عبد القادر خانزادہ ،علماء کمیٹی کے ارکان اور حق پرست اراکین اسمبلی شامل تھے۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی اراکین عارف خان ایڈوکیٹ اور عبد القادر خانزادہ نے محرم الحرام میں محبت اور امن کے فروغ کے سلسلے میں تفصیلی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین پاکستان کو مذہبی جنونیت اور انتہاء پسندی سے پاک کرکے ایک ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر عقیدے او ر مسلک سے تعلق رکھنے والے ہم وطنوں کو اپنے اپنے طریقے سے زندگی گزارنے کی آزادی ہو،پاکستا ن ایک اسلامی فلاحی ریاست کے نام پر قائم کیا گیا ہے لہٰذا ہم سب کو یہ کوششیں کرنی چاہئیں کہ ہم اسلام کی اصل روح کے مطابق ایک دوسرے سے محبت اور بھائی چارگی سے پیش آئیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں ہر طبقے ، زبان ، مسلک ، عقیدے اور زبان سے تعلق رکھنے والا فرد شامل ہے اور کسی پر کوئی پابندی نہیں ہے۔اس موقع پر علماء کرام نے محرم الحرام سمیت مختلف اسلامی ایام کے موقعوں پر امن و امان کے قیام کیلئے جناب الطاف حسین اور ایم کیوا یم کی کوششوں کو سراہااور انہیں سلام تحسین پیش کیا۔