ممتازسینئر صحافی سمیع ابراھیم پر واشنگٹن میں دہشت گردوں کے حملہ پر ایم کیوایم کے قائم مقام کنوینر ندیم نصرت کی مذمت
حملہ آزاد ی صحافت میں دخل اندازی کرنے کے مترادف ہے جس کا حکومت کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے
واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے اس میں ملوث حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
لندن۔۔21اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی مومنٹ کے قائم مقام کنوینزندیم نصرت نے ممتازسینئر صحافی سمیع ابراھیم پر پاکستانی ایمبیسی واشنگٹن میں دہشت گردوں کے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سمیع ابراھیم پر حملہ آزاد ی صحافت میں دخل انداز ی کے مترادف ہے جس کی حکومت کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے اور واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے اس میں ملوث حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے ۔