ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایم کیوایم کے سر جانی سیکٹر کے جوائنٹ انچارج محمد شاکر خان سمیت رنچھوڑ لائن سیکٹر، اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکنان یاسر، غلام شبیر اور عدنان کو رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
محمد شاکر خان سمیت ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے، حکومت سے رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔ 20؍ اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم سرجانی سیکٹر کے جوائنٹ انچارج محمد شاکر خان سمیت رنچھوڑ لائن سیکٹریوسی 5کے کارکن یاسر ،اورنگی سیکٹر یونٹ 118-Bکے کارکنان غلام شبیر اور عدنان کی رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے پر مذمت کا اظہار کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوا یم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاری کیلئے رینجرز ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بلاجواز چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ روز بروزبڑھتا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارکر نہ صرف ان کو ہراساں کیا جارہاہے بلکہ رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کوبلاجواز گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کارکنان کے اہل خانہ کو ان کی زندگیوں کے حوالے سے شدید خدشات لاحق ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ انور سیال سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوا یم کے بے گناہ کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے ۔