معروف تجزیہ نگار آغامسعود حسین کی ہمشیرہ نگار فاطمہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس اوردعا
لندن۔۔۔18اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف تجزیہ نگار و سینئر صحافی آغامسعود حسین کی ہمشیرہ نگار فاطمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا فرمائی ہے۔