متعصبانہ طرز عمل پر ایم کیوایم کی جانب سے اے آروائی نیوز کے بائیکاٹ کا اعلان
ایم کیوایم کوئی کاغذی تنظیم نہیں ، وہ کروڑوں عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور قائد تحریک الطاف حسین کروڑوں عوام کے واحد اور متفقہ لیڈر ہیں
اے آروائی کی جانب سے ایم کیوایم کی خبروں کو نشر کرنے سے انکار کرنے اوراس کے خلاف زہریلی اور منفی پروپیگنڈہ مہم انتہائی قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی
اے آروائی عوام کی اکثریت کی نمائندہ جماعت کی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کررہا ہے عوام بھی اے آروائی کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 16 اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اے آروائی نیوزچینل کی جانب سے ایم کیوایم کی خبروں،پریس کانفرنسوں ، جلسے جلوسوں اور سرگرمیوں کابائیکاٹ کرنے اورایم کیوایم کے خلاف زہریلی ، جھوٹی اوربے بنیادخبریں نشرکرنے کی شدیدمذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کوئی کاغذی تنظیم نہیں بلکہ وہ کڑوں عوام کی نمائندہ جماعت ہے اورقائدتحریک الطاف حسین کروڑوں عوام کے واحداورمتفقہ لیڈر ہیں۔اس کی سیاسی سرگرمیوں کی خبروں کو نشرکرنے سے انکار کرنے اوراس کے خلاف زہریلی اورمنفی پروپیگنڈہ مہم انتہائی قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم اے آروائی نیوزنیٹ ورک کے اس متعصبانہ عمل کودیکھتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اے آروائی نیوزچینل کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کیاہے۔رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اے آروائی چینل عوام کی اکثریت کی نمائندہ جماعت کابائیکاٹ کررہاہے لہٰذا عوام بھی اے آروائی کامکمل بائیکاٹ کریں۔ بائیکاٹ کرناعوام کاجمہوری حق ہے اور کوئی بھی انہیں اس حق سے محروم نہیں کرسکتا۔