ایم کیوایم کے زیراہتمام آج شام 6بجےسے اے آر وائی کے دفتر مدینہ مال کے باہرچینل کے متعصبانہ رویئے اور جانبدارانہ پالیسیوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ اے آروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں کارکنان میں زبردست جوش و خروش دیکھا جاسکتا ہے۔کارکنان پرامن احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں شریک ہیں اور زرد صحافت کی مذمت کررہے ہیں۔ کارکنان کا مطالبہ ہے کہ اے آر وائی زرد صحافت کا مظاہرہ بند کرے اور جانبدارانہ اور متعصبانہ پالیسی کو تبدیل کرے۔