Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ندیم نصرت کوایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کاقائم مقام کنوینر مقررکردیاگیا عامرخان کوسینئرڈپٹی کنوینرمقررکردیاگیا۔ تحریک کے اہم اجلاس میں فیصلہ


ندیم نصرت کوایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کاقائم مقام کنوینر مقررکردیاگیا  عامرخان کوسینئرڈپٹی کنوینرمقررکردیاگیا۔ تحریک کے اہم اجلاس میں فیصلہ
 Posted on: 10/15/2015
ندیم نصرت کوایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کاقائم مقام کنوینر مقررکردیاگیا 
عامرخان کوسینئرڈپٹی کنوینرمقررکردیاگیا۔ تحریک کے اہم اجلاس میں فیصلہ 
اجلاس میں رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے ارکان ، سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورتمام تنظیمی ونگزاور شعبہ جات کے ارکان نے شرکت کی۔ بانی وقائدجناب الطاف حسین نے فیصلوں کی توثیق کردی

کراچی ۔۔۔ 15 اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کاایک اہم اجلاس آج بروزجمعرات کی صبح ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرہوا۔اجلاس میں رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے اراکین، سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورتمام تنظیمی ونگزاور شعبہ جات کے ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں تنظیمی صورتحال پرغورکیاگیااورتنظیمی امور کو مزید بہتربنانے کے لئے مختلف فیصلے کئے گئے ۔ ان فیصلوں کے مطابق سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت کوایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کاقائم مقام کنوینر مقررکردیاگیاجبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن عامرخان کوسینئرڈپٹی کنوینرمقررکیاگیاہے۔دریں اثناء بانی وقائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ان فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔ 

12/22/2024 11:24:52 AM