Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے چار رکنی وفد کی سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سے کراچی میں واقع ان کی رہائشگا ہ پر ملاقات


متحدہ قومی موومنٹ کے چار رکنی وفد کی سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سے کراچی میں واقع ان کی رہائشگا ہ پر ملاقات
 Posted on: 10/13/2015
متحدہ قومی موومنٹ کے چار رکنی وفد کی سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سے کراچی میں واقع ان کی رہائشگا ہ پر ملاقات 
وفد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اراکین محمد حسین ، شبیر قائم خانی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر 
اور مستعفی رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل شامل تھے 
بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ، عوامی مسائل کے حل اور سندھ کے عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی پروان چڑھانے پر تبالہ خیال کیاگیا 
ملاقات میں دونوں جانب سے اختیارات نچلی سطح تک عوام کو منتقل کرنے اور بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ 
پر متفقہ طور پراتفاق رائے پایا گیا
کراچی ۔۔۔13، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے چار رکنی وفد نے گزشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سے کراچی میں واقع ان کی رہائشگا ہ پر ملاقات کی ۔وفد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مذاکرات کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اراکین جن میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد حسین ، شبیر قائم خانی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر اور مستعفی رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل شامل تھے ۔ ملاقات میں بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ، عوامی مسائل کے حل اور سندھ کے عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی پروان چڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ ملاقات میں دونوں جانب سے اختیارات نچلی سطح تک عوام کو منتقل کرنے اور بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر متفقہ طور پراتفاق رائے پایا گیا اور یہ طے کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مراحل دونوں جانب سے مقامی ذمہ داران مل کر طے کریں گے اور اسے حتمی شکل دیں گے ۔ ملاقات میں ایم کیوایم کی مذاکراتی ٹیم کے اراکین نے ارباب غلام رحیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے عوام بلدیاتی نظام نہ ہونے کے باعث بنیادی مسائل کا شکار ہورہے ہیں، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی اور ان کے مسائل نچلی سطح تک حل ہوسکیں گے ۔ 

7/19/2024 10:33:44 AM