ایم کیوا یم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 148کے کارکن ارشد حسین کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔13؍ کتوبر 2015ء
ایم کیو ایم کے بانی و قائد جنا ب الطاف حسین نے نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوا یم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 148کے کارکن ارشد حسین ولد لئیق حسین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے شہید کی بیوہ ، سمیت تمام اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ارشد حسین شہید کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔