ایاز صادق کو ضمنی انتخاب میں دوبارہ کامیاب ہونے پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی دلی مبارکباد
ایاز صادق کی فیملی، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں، حلقہ کے غریب و متوسط طبقہ کے عوام اور محنت کرنیوالے کارکنوں کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ الطاف حسین
اللہ تعالیٰ ایاز صادق کو غیر جانبداری کے ساتھ ایوان اور عوام کی بلاامتیاز خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 11 اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122پرہونے والے ضمنی انتخاب میں دوبارہ کامیاب ہونے پر دلی مبارکبادپیش کی ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے ایازصادق کی کامیابی پر ان کی فیملی، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں، حلقہ کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام اوران کے لئے شب وروز کام کرنے والے کارکنوں کوخصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایاز صادق کوغیرجانبداری کے ساتھ ایوان اورعوام کی بلاامتیازخدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔