منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ایم کیو ایم رہنما طارق میر کی ضمانت میں فروری 2016ء تک کی توسیع کردی گئی
ایم کیوا یم اور سید طارق میر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہیں
لندن ۔۔۔ 09 اکتوبر 2015ء
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما طارق میر کی ضمانت میں فروری 2016ء تک کی توسیع کردی گئی ہے ۔برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس نے طارق میر کواس بات سے آج ساؤتھ لندن کے پولیس اسٹیشن میں آگاہ کیا۔سید طارق میر منی لانڈرنگ کے الزام میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں مزیدانٹرویوکے لئے آج سینٹرل لندن کے پولیس اسٹیشن پہنچے تھے ۔طارق میر کی پولیس ضمانت میں توسیع انہی شرائط پر کی گئی ہے جواس سے پہلے ضمانت میں توسیع کے موقع پرعائد کی گئی تھیں۔
ایم کیوا یم اور سید طارق میر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔
English Viewers