Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بہادر آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


بہادر آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 10/8/2015
بہادر آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات تمام شہریوں کیلئے باعث تشویش ہے۔ رابطہ کمیٹی 
وقت آگیا ہے کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی سمت درست کی جائے۔ رابطہ کمیٹی
سیاسی بنیادوں پر کارروائیوں کے بجائے ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنارہے ہیں 
دہشت گردی کے واقعات پر پولیس کے افسروں اور جوانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 8 اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے بہادرآبادمیں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے دوپولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی پولیس اہلکاروں کونشانہ بنائے جانے کے کئی واقعات ہوچکے ہیں لیکن اب تک ان واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارنہیں کیا جاسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جار ی ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود پولیس اہلکاروں کونشانہ بنائے جانے کے واقعات کا تسلسل کے ساتھ رونماہوناتمام شہریوں کے لئے باعث تشویش ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ وقت آگیاہے کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی سمت درست کی جائے اورسیاسی بنیادوں پر کارروائیاں کرنے کے بجائے ان اصل دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے جوپولیس اہلکاروں کونشانہ بنارہے ہیں اورنہایت آزادی کے ساتھ دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے دہشت گردی کے ان واقعات پر پولیس کے محکمہ کے افسر وں اورجوانوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔ رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔ 

1/10/2025 11:46:07 PM