کراچی میں پولیس اہلکاروں کو جس طرح چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ الطاف حسین
دہشت گردی کے واقعات پر پولیس کے افسر وں اور جوانوں سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار ہمدردی
شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 8 اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں پولیس اہلکاروں پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اور فائرنگ میں شہیدہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کوجس طرح چن چن کرنشانہ بنایاجارہاہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے ان واقعات پر پولیس کے محکمہ کے افسر وں اورجوانوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت کی اوران کے لواحقین سے ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔
English