تمام تر جبروستم اورکٹھن حالات کے باوجود کراچی کے عوام ایم کیوایم کاپرچم بلندکئے ہوئے ہیں اس پر وہ سلام تحسین کے مستحق ہیں۔الطاف حسین
ہم نے محر وموں اورمظلوموں کے حقوق کے حصول کیلئے سچ اورحق کی تحریک شروع کی کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، چھاپوں ، گرفتاریوں، سرکاری عقوبت خانوں میں تشدد کے واقعات ہورہے ہیں
لوگ مارکھاکھاکرجیلوں میں جارہے ہیں، نامساعد حالات کاشکار ہیں لیکن ایم کیوایم کاپرچم بلندکئے ہوئے ہیں
نارتھ کراچی میں کارکنوں اور ہمدردوں سے فون پر گفتگو، رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کوبھی ان کی کارکردگی پر خراج تحسین
لندن ۔۔۔ 8 اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ تمام ترریاستی جبروستم اورکٹھن اورمشکل حالات کے باوجود کراچی کے عوام جس طرح جرات و ہمت کے ساتھ ایم کیوایم کاپرچم بلندکئے ہوئے ہیں اس پر وہ سلام تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کی شب نارتھ کراچی میں کارکنوں اور ہمدردوں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کارکنوں اورہمدردوں سے کہاکہ ہم نے محر وموں اورمظلوموں کے حقوق کے حصول کیلئے سچ اورحق کی تحریک شروع کی،برسوں سے اپنے حقوق سے محروم لوگوں نے ا یم کیوایم کے پلیٹ فارم پراپنے اتحادکامظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ حق اور سچ کی اس جدوجہدمیں بڑ ی قربانیاں دیں۔آج بھی کراچی میں آپریشن کے دوران کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، چھاپوں ، گرفتاریوں، سرکاری عقوبت خانوں میں انسانیت سوزتشدد کے واقعات ہورہے ہیں، لوگ انتہائی مشکل حالات میں مارکھاکھاکرجیلوں میں جارہے ہیں، نامساعد حالات کاشکار ہیں لیکن اس کے باوجودکراچی کے شہری ایم کیوایم کاپرچم بلندکئے ہوئے ہیں اس پر میں انہیں فرداًفرداًخراج تحسین پیش کرتاہوں۔جناب الطاف حسین نے اس موقع پر موجود رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کوبھی ان کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے وہاں موجود کارکنوں اور بزرگوں سے کہاکہ آپ اپنے اپنے بچوں، ماؤں،بہنوں، بیٹیوں اوراہل محلہ کوبھی میراسلام پہنچائیں۔
English