ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ107کے تین کارکنان کی گرفتاریوں پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے گھروں پرچھاپے مارکرکارکنان کی گرفتاریوں سے ثابت ہوگیاکہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشنکیآڑمیں ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے
ایم کیوایم نشانہ بنانے کاعمل بندکیاجائے اورگرفتارکارکنان کوفی الفوررہاکیاجائے ، رابطہ کمیٹی کامطالبہ
کراچی :۔۔۔7؍اکتوبر2015ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی یونٹ107کے تین کارکنان کی بلاجوازگرفتاری اورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اورگرفتاریوں کو ریاستی ظلم و ستم کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے اورتسلسل کے ساتھ بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کاعمل جاری ہے جبکہ دہشت گردوں ،بھتہ خوروں، اسٹریٹ کرمنلز، مذہبی انتہاء پسندوں اور ٹارگٹ کلرزکو کھلی چھوٹ حاصل ہے جوقانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناک کی نیچے کارروائیاں کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم شاہ فیصل کالونی سیکٹر یونٹ107کے کارکنان عقیل ،فہیم اورنعمان عبداللہ کی سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے گرفتاری کے بعدنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاجو اسی عمل کاحصہ ہے جس کامقصدایم کیوایم کو نشانہ بناناہے اورمن پسندبیانات حاصل کرکے ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کرناہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی گذشتہ روزشاہ فیصل کالونی یونٹ109کے کارکن عامر مصطفی، 108سے تعلق رکھنے والے کارکن آصف ،یونٹ105کے کارکن عمران ، سابق حق پرست کونسلر اور یونٹ 105کے کارکن اظفرکو سادہ لباس اہلکاروں اوریونٹ107شاہ فیصل کالونی کے جوائنٹ انچارج ندیم راؤ کو رینجرز اہلکاروں نے انکے گھروں سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیاجس کے سبب مذکورہ افراد کے اہل خانہ کو ان کی زندگیوں سے متعلق شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں اورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کرکے انسانیت سوزبہیمانہ تشددکانشانہ بنایاجارہاہے اور گھروں پرچھاپوں کے دوران خواتین کوہراساں کیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب جرائم پیشہ عناصرکھلے عام اپنی کارروائیاں کررہے ہیں اورانہیں کوئی روکنے والانہیں۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف، چیف آف آر می اسٹاف جنرل راحیل شریف،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی تواتر کے ساتھ گرفتاریوں اورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کرکے بہیمانہ تشددبنانے کافی الفورنوٹس لیں اور بیگناہ کارکنان کورہاکروائیں۔