حضرت عبداللہ غازی ؒ کے 2185ویں عرس کے موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی مزار پر حاضری
وفد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب ، اسلم آفریدی ،کمال ملک، ارشد حسین اور محترمہ زرین مجید بھی شامل تھیں
وفد کے ارکان نے مزارپرقائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے چادر چڑھائی اور خصوصی دعا بھی مانگی
کراچی :۔۔7؍ اکتوبر 2015ء
حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کے 2185ویں عرس کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے وفد کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی اور قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے درگارہ پر چادر چڑھائی ۔اس موقع پروفدکے ارکان نے ایم کیو ایم کے شہداء کے بلنددرجات ، اسیر کارکنان کی رہائی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمرکیلئے خصوصی دعا ئیں کیں ۔ایم کیوایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب ، اسلم آفریدی ، کمال ملک ،ارشد حسن اور محترمہ زرین مجید شامل تھیں ۔بعدازاں وفد کے ارکان نے مزارکی انتظامیہ سے ملاقات کی اور عرس کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کے بارے میں معلومات دریافت کی اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔