جھوٹ پر مبنی مواد نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کریں، الطاف حسین
قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی مستعفی رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کو ہدایت
لندن۔۔۔7، اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مستعفی رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے خلاف الیکٹرانک میڈیا پر من گھڑت اور بے بنیاد خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے بحیثیت قائد ، مستعفی رکن قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملہ پر فوری آئینی وقانونی ماہرین سے رجوع کریں اور جو ٹی وی چینل ان کے خلاف جھوٹ پر مبنی مواد نشر کررہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔واضح رہے کہ مختلف پاکستانی ٹی وی چینلز کی جانب سے یہ غلط اور بے بنیاد خبر نشر کی جارہی ہے کہ ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے گورنر سندھ کے بھائیوں کے خلاف بھتہ خوری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔