سندھ میں آبادپنجابی، پختون، بلوچ، سرائیکی، کشمیری، ہزاروال،گلگتی ، بلتستانی،کچھی،میمن ،دیگر برادریوں اورمذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام کے نام قائدتحریک الطاف حسین کا پیغام
سندھ میں آبادپنجابی، پختون، بلوچ، سرائیکی، کشمیری، ہزارے وال،گلگتی ، بلتستانی،کچھی ،میمن اوردیگر تمام برادریوں اورتمام مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے بھائیوں، بزرگوں ،ماؤں ، بہنوں، نوجوانوں ، طالب علموں، دانشوروں ،قلم کاروں،وکلاء ،اساتذہ ،یوتھ ، ہاریوں، مزدوروں، محنت کشوں اورغریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے سندھ کے عوام۔۔۔
اگر آپ سندھ کے فرسودہ نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں ۔۔۔اگرآپ سندھ میں بڑے بڑے جاگیرداروں ، وڈیروں اورانکے حواریوں سے نجات حاصل کرناچاہتے ہیں۔۔۔ اگرآپ سندھ میں جاری کرپشن کے بازارکاخاتمہ چاہتے ہیں۔۔۔اگرآپ سندھ کولوٹنے والے چور اچکوں سے نجات حاصل چاہتے ہیں۔۔۔اگرآپ چاہتے ہیں کہ سندھ میں سفارش اوراقرباء پروری کا خاتمہ ہو۔۔۔ اگرآپ چاہتے ہیں کہ سندھ میں وڈیروں اور ان کے حواریوں کی لوٹ مارکاسلسلہ ختم ہو ۔۔۔سندھ میں پیسے لیکر نوکری دینے کا کرپٹ بازار ختم ہو ۔۔۔کسانوں ،ہاریوں ،مزدوروں اور غریب ومتوسط طبقہ کے بچے بھی میرٹ کی بنیاد پرملازمتیں حاصل کر سکیں۔۔۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہاری ،کسان ، محنت کش اور مزدورکو اس کی محنت کاجائز حق ملے ۔۔۔ اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کو پانی ، بجلی، گیس اورصحت کی سہولتیں میسرہوں۔۔۔آپ کے علاقوں میں جگہ جگہ اسپتال، میٹرنٹی ہومزاورصحت کے مراکز قائم ہوں ۔۔۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے بھی ناخواندگی کاشکارہونے کے بجائے اسکولوں میں پڑھیں۔۔۔ اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کے علاقوں میں بھی اسکول اورکالجزقائم ہو ں ۔۔۔ اورغریب ہاریوں کے بچے بھی تعلیم کے زیورسے آراستہ ہوں ۔۔۔اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کے علاقوں میں بھی ترقیاتی کام ہوں ۔۔۔ توسندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں غریب ومتوسط طبقہ کی واحد نمائندہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں کو ووٹ دیجئے ۔۔۔ اور ووٹنگ والے دن ایم کیوایم کے نامزد یا حمایت یافتہ امیدواروں کوبھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔ایم کیوایم آپ کی جماعت ہے۔۔۔ایم کیوایم سندھ سے فرسودہ نظام کے خاتمہ کی واحدامیدہے۔
آپ کابھائی اور بیٹا
الطاف حسین