Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہم پاکستان کے دشمن نہیں بلکہ خیرخواہ ہیں،پاکستان کو مستحکم اور خوشحال دیکھناچاہتے ہیں، الطاف حسین


ہم پاکستان کے دشمن نہیں بلکہ خیرخواہ ہیں،پاکستان کو مستحکم اور خوشحال دیکھناچاہتے ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 10/5/2015
ہم پاکستان کے دشمن نہیں بلکہ خیرخواہ ہیں،پاکستان کو مستحکم اور خوشحال دیکھناچاہتے ہیں، الطاف حسین
ہم فوج، رینجرزاورمسلح افواج کے تمام اداروں کااحترام کرتے ہیں اورکسی سے محاذآرائی نہیں چاہتے
ہمارامسلح افواج اوروفاقی صوبائی حکومتوں سے صرف یہی کہناہے کہ ہمارے وجودکوبھی تسلیم کیاجائے
ہمیں بھی انسان سمجھاجائے اورہمیں ختم کرنے کی روش ترک کی جائے
مجھے برطانیہ کی میٹروپولیٹن سروس اوربرطانیہ کے قانون اورنظام انصاف پر پورایقین ہے
، ایم کیوایم کوہمیشہ اللہ تعالیٰ نے ہی بچایاہے ،وہی اسے قائم رکھے گا اورانشاء اللہ کوئی بھی طاقت اس حق اورسچ کی تحریک کوختم نہیں کرسکتا
پاکستان کے محروم ومظلوم عوام کو یقین دلاتاہوں کہ میں انہیں کسی بھی قیمت پر مایوس نہیں کروں گااوران کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا
ضمانت میں توسیع کے بعد انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اورنائن زیروپر جمع ہونے والے کارکنوں اورہمدردوں سے خطاب
ضمانت کے موقع پر تمام ترانتظامات کوخوش اسلوبی سے انجام دینے اورتمام تنظیمی امورکوبہترین اندازمیں اداکرنے پر رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت کوخصوصی خراج تحسین
رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، تمام شعبہ جات ، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان اورتمام سیکٹرزاوریونٹوں کے تمام کارکنوں کو کڑے حالات میں بھی ثابت قدمی ،مستقل مزاجی اورجرات وہمت کے ساتھ کام کرنے پر دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم پاکستان کوخوشحال، مستحکم اورترقی کرتے ہوئے دیکھناچاہتے ہیں، ہم فوج، رینجرزاورمسلح افواج کے تمام اداروں کااحترام کرتے ہیں اورکسی سے محاذآرائی نہیں چاہتے ، ہمارامسلح افواج اوروفاقی صوبائی حکومتوں سے صرف یہی کہناہے کہ ہمارے وجودکوبھی تسلیم کیاجائے، ہمیں بھی انسان سمجھاجائے اورہمیں ختم کرنے کی روش ترک کی جائے ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارپیرکی شام برطانوی پولیس کی جانب سے اپنی ضمانت میں توسیع کے بعد انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اورایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر جمع ہونے والے کارکنوں اورہمدردوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں گزشتہ سال جون کے مہینے سے ضمانت پرہوں، اس سے پہلے بھی جب میری ضمانت ہوئی تھی تو میں نے اس موقع پر اپنے خطاب میںیہی کہاتھاکہ مجھے برطانیہ کی میٹروپولیٹن سروس اوربرطانیہ کے قانون اورنظام انصاف پر پورایقین ہے اورآج بھی جب میری ضمانت میں ایک بارپھرتوسیع ہوئی ہے توبرطانوی نظام انصاف پر میرے یقین اوراعتمادمیں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے اپنے اوپرلگائے گئے الزامات کی ایک بارپھرواضح اوردوٹوک الفاظ میں تردیدکی۔انہوں نے کہاکہ چونکہ الزام کی تحقیقات جاری ہیں لہٰذا میں اس سلسلے میں مزید تفصیلات بتانے سے قاصرہوں جس کے لئے میں عوام سے معذرت خواہ ہوں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں اس موقع پر بھرپورسپورٹ کرنے اوراللہ تعالیٰ کے حضورمیرے لئے خصوصی طورپردعاگورہنے پرپاکستان سمیت دنیابھرمیں موجود اپنے لاکھوں کارکنان اور پوری قوم کاشکرگزارہوں اوران سے کہتاہوں کہ وہ اپنی صفوں میں اسی طرح اتحادبرقراررکھیں اوراس پوری قانونی کارروائی کے دوران پرامن رہیں۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کے محروم ومظلوم عوام کواپناسلام پیش کرتاہوں اورانہیں یقین دلاتاہوں کہ میں انہیں کسی بھی قیمت پر مایوس نہیں کروں گااوران کے حقوق کے لئے جدوجہدکرتارہوں گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج میری پیشی کے موقع پر بعض عناصر نے عوام کوگمراہ کرنے کیلئے میرے بارے میں طرح طرح کی باتیں کیں لیکن اللہ تعالیٰ کاکرم ہے کہ میں اپنے ساتھیوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں بچوں اورپوری قوم کی دعاؤں سے آج بھی عوام کے درمیان ہوں اوران سے بات کررہا ہوں ۔ تحریک اورقوم سے میرارشتہ ختم نہیں کیاجاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم پر دہشت گردی اورملک دشمنی کے من گھڑت، جھوٹے اوربیہودہ الزامات لگائے جاتے ہیں،ہم پرلگائے جانے والے یہ الزامات سراسرغلط اوربے بنیادہیں، ہم پاکستان کے دشمن نہیں بلکہ اس کے خیرخواہ ہیں، ہم پاکستان کوخوشحال، مستحکم اورترقی کرتے ہوئے دیکھناچاہتے ہیں، ہم فوج، رینجرزاورمسلح افواج کے تمام اداروں کااحترام کرتے ہیں اورکسی سے محاذآرائی نہیں چاہتے ، ہمارا راستہ لڑائی کاراستہ نہیں، لڑائی جھگڑاہمارا درس وتبلیغ نہیں،ہمارا مسلح افواج اوروفاقی صوبائی حکومتوں سے صرف یہی کہناہے کہ ہمارے وجودکوبھی تسلیم کیا جائے، ہمیں بھی انسان سمجھاجائے اورہمیں ختم کرنے کی روش ترک کی جائے،ہمارے خلاف جاری ریاستی جبروستم کاسلسلہ بندکیاجائے، ہمارے بے گناہ کارکنوں کاماورائے عدالت قتل، چھاپے گرفتاریاں بندکی جائیں، ہمیں اپنے دفاترکھولنے اورسیاسی سرگرمیاں انجام دینے کی آزادی دی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ ہم طاقت کے نشے میں خودکوخداسمجھنے کے بجائے چنگیزخان، ہلاکوخان ، رومن ایمپائر، اوردنیامیں بڑے بڑے ظالموں سے سبق حاصل کریں اوراپنے عوام کے خلاف طاقت کااستعمال کرنے سے گریزکریں۔ انہوں نے کہاکہ ہماراکوئی دفترایسانہیں کہ جس پر چھاپہ نہ ماراگیاہو جبکہ دوسری جانب کالعدم تنظیموں اورجہادی عناصر کوپیداکرنے والے کسی مدرسے پر چھاپہ نہیں ماراگیا، انصاف وقانون کایہ دہرانظام اورطرزعمل افسوسناک ہے۔ جناب الطاف حسین نے تمام باضمیرپنجابیوں، پختونوں، بلوچوں، سندھیوں، سرائیکیوں، کشمیریوں، گلگتیوں، بلتستانیوں سمیت تمام قومیتوں کے باضمیرعوام سے کہاکہ وہ دیکھیں کہ ہم پرکس طرح مظالم ڈھائے جارہے ہیں، آپ ظلم کوظلم کہیں کیونکہ ظلم ہوتاہوادیکھنا اورمسلسل دیکھتے ہوئے اس ظلم پر خاموش رہنابھی ظلم کرنے میں شامل ہونے کے برابرہے۔ جناب الطاف حسین نے کارکنوں اورعوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی وی چینلزپر میرے خطابات اوربیانات اورتصویرنشراورشائع کرنے پر پابندی عائد ہے لیکن آپ اس سے قطعی طورپرمایوس نہ ہوں ا ورثابت قدمی سے تحریک جدوجہدجاری رکھیں، ایم کیوایم کوہمیشہ اللہ تعالیٰ نے ہی بچایاہے ،وہی اسے قائم رکھے گا اورانشاء اللہ کوئی بھی طاقت اس حق اورسچ کی تحریک کوختم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے ٹی وی چینلزکے اینکرزاورتجزیہ نگاروں سے کہاکہ آپ ایم کیوایم کی پالیسیوں پرمثبت تنقیدضرورکریں لیکن مغلظات دینے اوربے بنیادالزامات لگانے سے گریزکریں۔جناب الطاف حسین نے کارکنان وعوام خصوصاًماؤں بہنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے اجتماعی طورپراورگھروں میں اللہ تعالیٰ کے حضورمیرے لئے بہت دعائیں کیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعائیں قبول کیں اورمیں آپ کے درمیان ہوں۔ جناب الطاف حسین نے آج ضمانت کے موقع پر تمام ترانتظامات کوخوش اسلوبی سے انجام دینے اورتمام تنظیمی امورکوبہترین اندازمیں اداکرنے پر رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت کوخصوصی خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی، تمام شعبہ جات کے ارکان ، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان اورتمام سیکٹرزاوریونٹوں کے تمام کارکنوں کوکڑے سے کڑے حالات میں بھی ثابت قدمی ،مستقل مزاجی اورجرات وہمت کے ساتھ کام کرنے پر دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔


1/10/2025 11:55:28 PM