ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں فروری2016ء تک کی توسیع کردی گئی
جناب الطاف حسین منی لانڈرنگ کے الزام میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں مزیدانٹرویوکیلئے آج صبح ساؤتھ لندن کے سدرک پولیس اسٹیشن پہنچے تھے
قائدتحریک الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع انہی شرائط پر کی گئی ہے جواس سے پہلے ضمانت کے موقع پرعائد کی گئی تھیں
ضمانت میں توسیع برطانیہ کے قانون کے تحت ایک معمول کی کارروائی ہے۔ الطاف حسین
مجھے امید ہے کہ ضمانت میں توسیع سے حکام کواپنی تحقیقات مکمل کرنے کاموقع ملے گا۔ الطاف حسین
بھرپورسپورٹ کرنے اوراللہ تعالیٰ کے حضورمیرے لئے دعاگورہنے پر اپنے لاکھوں کارکنان اور پوری قوم کاشکرگزارہوں
کارکنان وعوام اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اوراس پوری قانونی کارروائی کے دوران پرامن رہیں۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 5 اکتوبر 2015ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ضمانت میں فروری 2016ء تک کی توسیع کردی گئی ہے ۔برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس نے جناب الطاف حسین کواس بات سے آج ساؤتھ لندن کے پولیس اسٹیشن میں آگاہ کیا۔ جناب الطاف حسین منی لانڈرنگ کے الزام میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں مزیدانٹرویوکے لئے آج صبح ساؤتھ لندن کے سدرک پولیس اسٹیشن پہنچے تھے ۔ جناب الطاف حسین کی پولیس ضمانت میں توسیع انہی شرائط پر کی گئی ہے جواس سے پہلے ضمانت میں توسیع کے موقع پرعائد کی گئی تھیں۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ضمانت میں توسیع برطانیہ کے قانون کے تحت ایک معمول کی کارروائی ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ ضمانت میں توسیع سے حکام کواپنی تحقیقات مکمل کرنے کاموقع ملے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں اس موقع پر بھرپورسپورٹ کرنے اوراللہ تعالیٰ کے حضورمیرے لئے خصوصی طورپردعاگورہنے پر اپنے لاکھوں کارکنان اور پوری قوم کاشکرگزارہوں اوران سے کہتاہوں کہ وہ اپنی صفوں میں اسی طرح اتحادبرقراررکھیں اوراس پوری قانونی کارروائی کے دوران پرامن رہیں۔
English