بلجیم کے سفیر فریڈرک ویرہڈن کاخورشید بیگم سیکریٹریٹ کا دورہ
ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور انتہاء پسندی و دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جناب الطاف حسین کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا
کراچی ۔۔۔5اکتوبر2015ء
بلجیم کے سفیر Fredric Verheyden(فریڈرک ویرہڈن ) نے پیر کے روز ایم کیوا یم کے خورشید بیگم سیکریٹریٹ کا دورہ کیا ۔اس موقع پرحق پرست سینیٹر نسرین جلیل، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق ،سابق اراکین صوبائی اسمبلی سید سردار احمد ، خواجہ اظہار الحسن نے انہیں خوش آمدید کہا اور جناب الطاف حسین کی جانب سے استقبالیہ پیغام پہنچایا ۔ملاقات کے موقع پر ایم کیو ایم رہنماؤں نے Fredric Verheydenسے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال ، صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے ایم کیوا یم کی کاوشوں اور ملک سے انتہاء پسندی و دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جناب الطاف حسین کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرحق پرست سینیٹرنسرین جلیل نے بلجیم کے سفیر کو جناب الطاف حسین کی تصانیف پر مبنی تحفہ بھی پیش کیا۔