رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اور شبیر قائم خانی کا سابق حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی فہمیدہ شاہ کے انتقال پر
سجاول جاکر مرحومہ کے شوہرسید شفیق شاہ سے تعزیت وہمدردی کااظہار
محترمہ فہمیدہ شاہ مرحومہ سرگرم اور متحرک کارکن تھیں اور ن کا حق پرستی کی تحریک میں کردار فراموش نہیں کیاجاسکتا ، رابطہ کمیٹی ارکان کی گفتگو
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے فہمیدہ شاہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کااظہار بھی کیا
ٹھٹھہ ۔۔۔4، اکتوبر2015ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اور شبیر قائم خانی نے سابق حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی فہمیدہ شاہ کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ واقع سجاول جاکر مرحومہ کے شوہرسید شفیق شاہ اور ان کے صاحبزادوں سے ملاقات کی اور ان سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مرحومہ کے شوہر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ فہمیدہ شاہ مرحومہ سرگرم اور متحرک کارکن تھیں اور ن کا حق پرستی کی تحریک میں کردار فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔ انہوں نے محترمہ فہمیدہ شاہ کے انتقال پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کااظہار بھی کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی ، رکن خالد بگھیو ، مستعفی حق پرست رکن قومی اسمبلی وسیم حسین ، مستعفی حق پرست رکن سندھ اسمبلی دلاور قریشی ، ٹھٹھہ اور سجاول زون کے ذمہ داران و کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔