ممتازدانشوروسابق حق پرست سینیٹرجمیل الدین عالی کی علالت پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارتشویش
حق پرست عوام وکارکنان جمیل الدین عالی کی صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعائیں کریں،الطاف حسین کی اپیل
لندن:۔۔۔ 3؍ اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ممتازدانشوروسابق حق پرست سینیٹرجمیل الدین عالی کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام ،ماؤں،بہنوں،بزرگوں اورنوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ جمیل الدین عالی کے صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں۔واضح رہے کہ جمیل الدین عالی اس وقت شدیدعلیل ہیں اورکلفٹن کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں زیرعلاج ہیں۔