شاعرِمشرق علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس(ر)جاویداقبال کے انتقال پرایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کااظہارافسوس
لندن:۔۔۔ 3؍ اکتوبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے شاعرِمشرق علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس(ر)جاویداقبال کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جسٹس جاویداقبال مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)