ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں پیر5 اکتوبرکو ساؤتھ لندن کے مقامی پولیس اسٹیشن جائیں گے
5 اکتوبرکوایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے منی لانڈرنگ الزام کی تحقیقات کے سلسلے میں مزیدانٹرویوہوگا
ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین منی لانڈرنگ میں کسی قسم کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتی ہے
ؒ لندن ۔۔۔ 2 اکتوبر 2015ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جاری تحقیقات کے سلسلے مورخہ 5 اکتوبربروزپیر ساؤتھ لندن کے مقامی پولیس اسٹیشن جائیں گے۔ 5 اکتوبرکوالزام کی تحقیقات کے سلسلے میں ان سے مزیدانٹرویوہوگا۔ ایم کیوایم اورجناب الطاف حسین منی لانڈرنگ میں کسی قسم کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتی ہے ۔ اس سلسلے میں مزیدتفصیلات موصول ہونے پر جاری کی جائیں گی۔
English