ایم کیو ایم شعبہ ویڈیو سیکشن کے جوائنٹ انچارجعادل چشتی کے والد بشیر چشتی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔یکم؍ اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے ایم کیو ایم شعبہ ویڈیو سیکشن کے جوائنٹ انچارج عادل چشتی کے والد بشیر چشتی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے عادل چشتی سمیت تمام سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالی کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ ( آمین )