Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف رینجرزکی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کاعمل رکوانےکیلئے فوری مداخلت کریں۔الطاف حسین


چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف رینجرزکی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کاعمل رکوانےکیلئے فوری مداخلت کریں۔الطاف حسین
 Posted on: 9/25/2015
چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف رینجرزکی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کاعمل رکوانےکیلئے فوری مداخلت کریں۔الطاف حسین
رینجرزکے جوعناصر ایم کیوایم کوختم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں،اس عمل کو فی الفوررکوائیں
سندھ کے مختلف شہروں میں رینجرزنے کئی مقامات پر کھا لوں کے ٹرک یہ کہہ کر ضبط کر لئے ہیں یہ کھالیں چھینی ہوئی ہیں
کھالیں جمع کرنے میں مصروف کئی رضاکاروں، عہدیداروں اورکارکنوں کوبھی گرفتارکرلیاگیاہے
رابطہ کمیٹی تین دن کے بعد اجلاس طلب کرے اور زیادتیوں کے خلاف بھرپورپرامن احتجاجی مہم کاآغازکریں
عوام غلامانہ زندگی سے نجات حاصل کرنے کیلئے اس احتجاجی مہم میں بھر پوراندازمیں شریک ہوں
لندن ۔۔25ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف سمیت تمام پاکستانیوں کو عیدالاضحٰی کی دلی مبارکبا د پیش کی ہے اورملک کی سلامتی اورخیرخواہی کیلئے دعا ئیں کی ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھے اطلاعات مل رہی ہیں کہ سندھ کے مختلف شہروں میں رینجرز کے مقامی افسران نے ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر کی ایماء پر کئی مقامات پرکھا لوں کے ٹرک یہ کہہ کر ضبط کر لئے ہیں کہ یہ کھالیں چھینی ہوئی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ کھالیں جمع کرنے میں مصروف کئی رضاکاروں، عہدیداروں اورکارکنوں کوبھی گرفتارکرلیاگیاہے ۔ آج ظلم و بربریت کی انتہا ہو گئی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ عیدکے تین دن تک یہ جتناظلم چاہیں کرلیں،تین دن کے بعد رابطہ کمیٹی اجلاس طلب کرے اورڈی جی رینجرز اوررینجرز کے ان افسران کے خلاف جونفرت، تعصب اور عصبیت کی بنیادپرکارروائی کررہے ہیں،ان کے خلاف بھرپورپرامن احتجاجی مہم کاآغازکریں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ غلامانہ زندگی سے نجات حاصل کرنے کیلئے اس احتجاجی مہم میں بھر پوراندازمیں شریک ہوں ۔ آخر میں جناب الطاف حسین نے چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف سے جو مسلح افواج کے جرنیل ہی نہیں بلکہ ایک پروفیشنل سولجربھی ہیں،ان سے اپیل کی کہ وہ رینجرزکی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کاعمل رکوانے کیلئے فوری مداخلت کریں اوررینجرزکے جوعناصر ٹارگٹ کلر ز اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کوختم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں،اس عمل کو فی الفوررکوائیں اورآپریشن کواس کے اصل حدف تک ہی محدو د رکھیں تاکہ حالات قابو سے باہر نہ ہوسکیں ۔ جناب الطاف حسین نے چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کویقین دلاتے ہوئے کہاکہ ڈی جی رینجرزجنرل بلال اکبراس گروپ کااہم حصہ ہیں جوآپ کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بن رہاہے ۔

1/25/2025 1:03:39 PM