منیٰ میں بھگدڑ کے باعث سینکڑوں عازمین حج کے شہید و زخمی ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
حج کے دوران سینکڑوں عازمین حج کے شہید وزخمی ہونے کے واقعہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو افسردہ کردیا ، رابطہ کمیٹی
شہید عازمین حج کے سوگوارلواحقین سے اظہار تعزیت
کراچی:۔۔۔24، ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حج کے دوران منیٰ میں بھگدڑ کے باعث سینکڑوں عازمین حج کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حج کے دوران سینکڑوں عازمین حج کے شہید وزخمی ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس المنا ک واقعہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو افسردہ کردیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے شہید وں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کا حج اور تمام عبادات قبول فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین) رابطہ کمیٹی نے بھگدڑ کے باعث زخمی ہونے والے عازمین حج کی صحت یابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی ۔
English Readers