عوام خدمت خلق فاؤنڈیشن کوقربانی کی کھالیں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں دیں تاکہ وہ مزیدبہترسے بہتراندازمیں دکھی انسانیت کی خدمت کرسکے۔الطاف حسین کی اپیل
اصل سیاست وہ ہوتی ہے جواپنے مفاد کیلئے نہیں بلکہ عوام کی بلاامتیاز خدمت کیلئے کی جائے
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات کادائرہ پورے ملک میں پھیلاہواہے
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اسپتال، میڈیکل سینٹرز، بلڈبینک، ایمبولینس اورمیت بس سروس اوردیگرفلاحی ادارےعوام کی بلاامتیازخدمت میں دن رات مصروف ہیں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 24 ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کے سب سے بڑے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کوقربانی کی کھالیں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں دیں تاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن مزیدبہترسے بہتراندازمیں دکھی انسانیت کی خدمت کرسکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہماراشروع ہی یہی مؤقف ہے کہ اصل سیاست وہ ہوتی ہے جواپنے مفاد کیلئے نہیں بلکہ عوام کی بلاامتیاز خدمت کیلئے کی جائے ، جو سیاست دکھی انسانیت کی بلاامتیاز خدمت سے خالی ہو وہ سیاست مفاد پرستی ہے، خودغرضی ہے اورمطلب پرستی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسی فکرکے تحت تحریک کے ابتداء ہی سے ہم نے خدمت خلق کمیٹی کے نام سے فلاحی ادارہ قائم کیاتھاجواب خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام سے فلاحی خدمات انجام دے رہاہے جس کادائرہ آج پورے ملک میں پھیلاہواہے۔خدمت خلق فاؤنڈیشن پورے ملک میں قدرتی آفات ، سانحات اورحادثات کے موقع پر متاثرین کی مددکرتاہے۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن نے آزادکشمیرمیں آنے والے زلزلے کے موقع پر لاکھوں متاثرین کی جس طرح کئی ماہ تک خدمت کی ہے وہ ریکارڈپر موجود ہے ۔ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے سیلاب، قحط سالی اورقدرتی آفات کے موقع پر بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن نے بڑھ چڑھ کرمتاثرین کی مدد کی ہے اورآج بھی ملک میں کہیں کوئی قدرتی آفت یاسانحہ رونماہوتووہاں خدمت خلق فاؤنڈیشن متاثرین کی ہرممکن امدادکرتاہے۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اسپتال، میڈیکل سینٹرز، بلڈبینک، ایمبولینس اورمیت بس سروس اوردیگرفلاحی ادارے بھی عوام کی بلاامتیازخدمت میں دن رات مصروف ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی تمام فلاحی سرگرمیاں زکوٰۃ،فطرے،صدقات ،قربانی کی کھالوں اوردیگرعطیات سے حاصل ہونے والی رقم سے کی جاتی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کوزیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں دیں تاکہ وہ مزیدبہترسے بہتراندازمیں عوام کی خدمت کرسکیں۔