منیٰ میں بھگدڑ کے باعث سینکڑوں عازمین حج کے شہید وزخمی ہونے پرالطاف حسین کا اظہار افسوس
حج کے دوران سینکڑوں عازمین حج کے شہید وزخمی ہونے کے واقعہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو افسردہ کردیا ، الطاف حسین
شہید عازمین حج کے سوگوارلواحقین سے اظہار تعزیت
لندن۔۔۔24، ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حج کے دوران منیٰ میں بھگدڑ کے باعث سینکڑوں عازمین حج کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حج کے دوران سینکڑوں عازمین حج کے شہید وزخمی ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس المنا ک واقعہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو افسردہ کردیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے شہید وں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کا حج اور تمام عبادات قبول فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین) جناب الطاف حسین نے بھگدڑ کے باعث زخمی ہونے والے عازمین حج کی صحت یابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی ۔