Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فاٹاگرینڈالائنس کے سربراہ سابق سینیٹر حمیداللہ جان آفریدی کی ایم کیوایم کے رہنمااورسابق وفاقی وزیربابر خان غوری سے فون پر گفتگو،فاٹاکوخیبرپختونخوا میں شامل کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال


فاٹاگرینڈالائنس کے سربراہ سابق سینیٹر حمیداللہ جان آفریدی کی ایم کیوایم کے رہنمااورسابق وفاقی وزیربابر خان غوری سے فون پر گفتگو،فاٹاکوخیبرپختونخوا میں شامل کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال
 Posted on: 9/22/2015
فاٹاگرینڈالائنس کے سربراہ سابق سینیٹر حمیداللہ جان آفریدی کی ایم کیوایم کے رہنمااورسابق وفاقی وزیربابر خان غوری سے فون پر گفتگو،فاٹاکوخیبرپختونخوا میں شامل کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال
حمیداللہ جان آفریدی نے فاٹاکے صوبہ کے مطالبہ کی حمایت پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین اورپوری قیادت کاشکریہ اداکیا
فاٹا کے عوام کی خواہشات کے برخلاف قبائلی علاقوں کوخیبرپختونخوا میں شامل کیاجارہاہے ۔ حمیداللہ جان آفریدی
فاٹاکے عوام چاہتے ہیں کہ فاٹاکے علاقوں پر مشتمل علیحدہ صوبہ تشکیل دیاجائے ۔ حمیداللہ جان آفریدی
ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ فاٹاکے مستقبل کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ فاٹاکے عوام کے خواہشات اورامنگوں کے مطابق کیاجائے ۔ بابرخان غوری
پاکستان کومضبوط ومستحکم کرنے اوراسے ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مزید20صوبے قائم کئے جائیں۔ بابرخان غوری
لندن ۔۔۔ 22 ستمبر 2015ء
فاٹاگرینڈالائنس کے سربراہ اور’’ قبائلیت بچاؤ تحریک ‘‘ کے مرکزی رہنماسابق سینیٹر حمیداللہ جان آفریدی نے ایم کیوایم کے رہنمااورسابق وفاقی وزیر بابر خان غوری سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فون پر گفتگوکی اورفاٹاکوخیبرپختونخوا میں شامل کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ حمیداللہ جان آفریدی نے کہا کہ فاٹا کے عوام کی خواہشات کے برخلاف قبائلی علاقوں کوخیبرپختونخوا میں شامل کیاجارہاہے جبکہ فاٹاکے عوام چاہتے ہیں کہ فاٹاکے علاقوں پر مشتمل علیحدہ صوبہ تشکیل دیاجائے ۔ حمیداللہ جان آفریدی نے فاٹاکے صوبہ کے مطالبہ کی حمایت پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین اورپوری قیادت کاشکریہ اداکیا۔ بابرخان غوری نے کہاکہ ایم کیوایم مظلوم قوموں کے حقوق کے لئے آوازبلندکرتی ہے،ایم کیوایم نے اس سے قبل بھی ملک کے دیگرحصوں کی طرح فاٹاکے عوام کے حقوق کے لئے آوازبلندکی ہے اوروہ آج بھی یہ سمجھتی ہے کہ فاٹاکے مستقبل کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ فاٹاکے عوام کے خواہشات اورامنگوں کے مطابق کیاجائے ۔ بابرخان غوری نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ پاکستان کومضبوط ومستحکم کرنے اوراسے ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے مزید20صوبے قائم کئے جائیں۔ 

1/10/2025 11:49:17 PM