Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کے عملے اور پولیس کی جانب سے سینئر صحافی چاند نواب پر تشدد، رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کے عملے اور پولیس کی جانب سے سینئر صحافی چاند نواب پر تشدد، رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 9/22/2015
کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کے عملے اور پولیس کی جانب سے سینئر صحافی چاند نواب پر تشدد، رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
ملکی اور بین الاقوامی شہریت یافتہ سینئر صحافی چاند نواب کو تشدد کا نشانہ بنانہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ، رابطہ کمیٹی 
سینئر صحافی چاند نواب کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ریلوے کے عملے اور پولیس اہلکاروں فی الفور گرفتار کیا جائے ، حکومت سے مطالبہ
کراچی :۔۔22؍ ستمبر 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پرریلوے کے عملے اور پولیس کی جانب نجی ٹی وی کے رپورٹر اور سینئر صحافی چاند نواب پر تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر اور سینئر صحافی چاند نواب پر ریلوے ملازمین اور پولیس کی جانب سے تشدد کا واقعہ آزادی صحافت قدغن لگانے کے مترادف ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ نجی ٹی وی کے رپورٹر اور سینئر صحافی چاند نواب ملکی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل صحافی ہیں انہیں اپنے فرائض کی ادائیگی سے روکنا اور ان پر ریلوے کے عملے اور پولیس کی جانب سے انہیں تشددکا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہا نجی ٹی وی کے رپورٹر اور سینئر صحافی چاند نواب پرکراچی کینٹ اسٹیشن پر ریلوے کے عملے اور پولیس جانب سے تشدد اور زدوکوب کرنا سینئر صحافی کو اس کی فرائض کی ادائیگی سے روکنا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم نواز شریف ،وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ نجی ٹی وی کے رپورٹر اور سینئر صحافی چاند نواب پر کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کے عملے اور پولیس کی جانب سے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیاجائے اور اس واقعہ میں ملوث ریلوے عملے اور پولیس اہلکاروں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔

1/11/2025 2:45:27 AM