متحدہ قومی موومنٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کاسلسلہ زوروشورسے جاری
رابطہ کمیٹی کے اراکین کا مستعفی اراکین اسمبلی اوررابطہ دفاتر کا دورہ اور کاموں کا جائزہ لیا
رابطہ کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کاموں میں مصروف کارکنان کو جناب الطاف حسین کی جانب سے شاباش دیں
کراچی۔۔۔20ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کاسلسلہ زوروشورسے جاری ہے اوراس سلسلے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالحسیب اورمطیع الرحمن نے ڈسٹرک ویسٹ ، محمدحسین اورزاہدمنصوری نے ڈسٹرکٹ ایسٹ اورعارف خان ایڈووکیٹ ،کورنگی ڈسٹرکٹ جبکہ امین الحق اورمحترمہ ریحانہ نسرین نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں حق پرست مستعفی اراکین اسمبلی کے دفاتر اور سیکٹر آفسز کا دورہ کیا اور بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کاموں کاجائزہ لیااوران پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے الیکشن کی تیاریوں میں مصروف کارکنان،ایلڈرز ونگ اور شعبہ خواتین کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے شاباش اورخراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرانہوں نے کارکنان کوہدایت کی کہ وہ رابطہ مہم کے سلسلے میں بھی تیاریاں شروع کردیں اورعلاقے میں عوام کے مسائل معلوم کریں۔واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے امیدواروں کالال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں انٹرویوزکاسلسلہ جاری ہے۔