ایم کیوایم نے بلدیاتی انتخابات برائے سال 2015ء کے لئے کراچی سے حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوزشروع کردیئے
رابطہ کمیٹی کے اراکین پرمشتمل مختلف ٹیموں نے ضلع سینٹرل،ایسٹ اورویسٹ سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے سینکڑوں خواہشمند افرادکے انٹرویوزکیے
کراچی ۔۔۔19ستمبر2015ء
سندھ میں بلدیاتی انتخابات برائے سال 2015ء کے لئے متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوزکاسلسلہ شروع کردیاہے اوراس سلسلے میں جمعہ کوانٹرویوزکے آغازکے پہلے روزایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اورسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین پرمشتمل علیحدہ علیحدہ ٹیموں نے کراچی کے اضلاح سینٹرل، ایسٹ،ویسٹ اورملیرمیں قائم مستعفی حق پرست اراکین اسمبلی کے رابطہ آفسیز میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے سینکڑوں خواہشمند افرادکے انٹرویوزکیے اوران کی تعلیمی اسناد ، بائیوڈیٹا اوردرخواست فارمزفل کروائے۔تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی (ڈسٹرک سینٹرل)سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کمال احمدملک اورمحترمہ ریحانہ نسرین نے کیے اسی طرح ضلع شرقی(ڈسٹرک ایسٹ)میں زاہدمنصوری اوراقبال مقدم جبکہ کورنگی میں عارف خان اورارشد حسین نے بلدیاتی امیدواروں کے انٹرویوزکیے اسی طرح ضلع غربی (ڈسٹرک ویسٹ)سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمندافرادسے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب،مطیع الرحمن اورعبدالقادرخانزادہ اور ڈسٹرکٹ ملیر میں ارکان رابطہ کمیٹی اسلم آفریدی اورمحترمہ زرین مجیدپرمشتمل ٹیم نے انٹرویوزکیے ۔ ایم کیو ایم کے تحت بلدیاتی انتخابات کے لئے حق پرست امیدواروں کے انٹرویوزکاسلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں ضلع وسطی،شرقی ،غربی اورملیرسے مزیدخواہشمندافرادکے انٹرویوز کیے جائیں گے۔